حکومت عزت اور مواقع پر زور دیتے ہوئے خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ دیتی رہے گی: وزیراعظم مودی

   

وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو عالمی یوم خواتین پر ہندوستانی خواتین کی کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت وقار اور مواقع پر زور دیتے ہوئے اپنی مختلف اسکیموں کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ دیتی رہے گی۔وزیر اعظم مودی نے سلسلے وار ٹوئیٹ کرکے کہا، ’’یوم خواتین ، میں ناری شکتی اور مختلف شعبوں میں ان کی حصولیابیوں کا استقبال کرتا ہوں۔ حکومت ہند عزت اور مواقع پر زور دیتے ہوئے اپنی مختلف اسکیموں کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ دیتی رہے گی۔‘‘انہوں نے مزید کہا، ’’مالی شمولیت سے لے کر سماجی تحفظ تک، بہتر صحت کی دیکھ بھال سے لے کر رہائش تک، تعلیم سے لے کر انٹرپرینیورشپ تک، خواتین کی طاقت کو ہندوستان کے ترقی کے سفر میں سب سے آگے رکھنے کے لیے بے شمار کوششیں کی گئی ہیں۔ یہ کوششیں آنے والے وقتوں میں مزید توانائی کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی۔‘‘