حکومت نرسوں کی فلاح و بہبود کے لئے پرعزم: مودی

,

   

نئی دہلی، 12مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے ‘انٹرنیشنل نرس ڈے ’ پر غیرمعمولی خدمت کے جذبہ کے لے نرسوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی فلاح و بہبود کی سمت میں مسلسل کام کرنے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔مسٹر مودی نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہاکہ یہ مخصوص دن غیرمعمولی نرسوں کاشکریہ ادا کرنے کا ہے جو ہمارے سیارے کو صحت مند رکھنے کے لئے دن رات کام کرتی ہیں۔ابھی وہ کورونا وائرس کو شکست دینے کا عظیم کام کررہی ہیں۔ ہم نرسوں اور ان کے کنبوں کے نہایت شکر گزار ہیں۔ایک دیگر ٹوئٹ میں انہو ں نے لکھا کہ انٹرنیشنل نرس ڈے فلورنس ٹائٹنگل سے متاثر ہے ۔ ہمارا محنتی نرسنگ عملہ ہمدردی کی ایک ٹھوس شکل ہے ۔آج ہم نرسوں کی فلااح و بہبودکا عہدکرتے ہیں۔اس شعبہ میں مواقع بڑھانے کا عزم بھی کرتے ہیں جس سے دیکھ بھال کرنے والوں کی کمی نہ رہے ۔

راہول نے نرسوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا
نئی دہلی، 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سابق صدرراہول گاندھی نے یوم بین الاقوامی نرس کے موقع پر نرسوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔مسٹرراہل گاندھی نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ‘‘ملک کے ہر حصے میں نرسیں لوگوں کی زندگیوں کو بچانے کے لئے چوبیس گھنٹے انتھک محنت کررہے ہیں۔ کووڈ۔19 وائرس کے خلاف جنگ میں نرسیں ہماری فرنٹ لائن کے سپاہی ہیں۔