حکومت پر قومی رہنمائی توہین کا الزام

   

کریم نگر ۔ نہرو کا نیا مجسمہ کو کب تک واپس اْسی جگہ رکھا جائے گا بلدیہ سے سوال کیا۔ کانگریس کے سٹی صدر کومٹی ریڈی نریندر ریڈی نے خبردار کیا کہ نہرو کے مجسمہ کو دوبارہ اْسی جگہ پر اگر نہ لگایا گیا تو بھاری احتجاج کیا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ترقی کے نام پر قومی رہنماؤں کے مجسمے کو ایک نالے کے اوپر پلاسٹک کور میں اْسے لپیٹ کر رکھ دیا گیا۔ ٹی آر ایس حکومت نے ایک عظیم قومی لیڈر جس نے ہمیں آزادی دلانے میں اپنی زندگی قربان کردی ۔ اس عظیم انسان کے مجسمے کی بری توہین کی جا رہی ہے۔ میئر اور وزیر کی یقین دہانی کو ایک ماہ گزر گیا ہے ، نہرو کا مجسمہ ٹی آر ایس دور حکومت میں ہونے والے مظالم کا ثبوت ہے۔