بستی:21 نومبر(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آج کہا کہ ریاست اورمرکزی حکومت کسانوں کی حقیقی خیرخواہ ہے اور ان کی آمدنی دوگنی کرنے کے لئے مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں۔وزیر اعلی نے یہاں یو پی اسٹیٹ سوگر لمیٹیڈ کی جانب سے 400 کروڑروپئے سے تعمیر کرائی گئی منڈیروا چینی مل کا افتتاح کرنے کے بعد کہا کہ ریاست کی سابقہ حکومتوں نے چینی ملیں فروخت کر کے پیسہ کمایا۔گذشتہ حکومتوں نے چینی ملوں کو بند کر کے انہیں فروخت کردیتی تھیں۔ریاست کی بی جے پی حکومت نے بند چینی ملوں کو چلانے اور نئی چینی مل بنانے کا کام کررہی ہے ۔