حکومت کو کسانوں کی بات سننی چاہئے : پرینکا واڈرا

   

نئی دہلی: کانگریس سکریٹری جنرل پرینکا گاندھی وڈرا نے کہا ہے کہ حکومت کو کم از کم سپورٹ پرائس (ایم ایس پی) کو نئے زرعی قانون کا حصہ بنانے کے مطالبے کے سلسلے میں دہلی آرہے کسانوں کی آواز دبانے کے بجائے ان کی بات سننی چاہئے ۔پارٹی کی اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی نے کہا کہ کسان پنجاب، ہریانہ اور اترپردیش سے دہلی آکر اپنی آواز بلند کرنا چاہتے تھے لیکن حکومت نے اسے کچلنے کی کوشش کی ہے اور ان کو دہلی آنے سے روکا ہے ۔پرینکا گاندھی نے کہا کہ کسانوں کی آواز دبانے کے لئے پانی کی بوچھاڑیں کی جارہی ہیں، سڑکیں کھود کر روکا جارہاہے لیکن حکومت ان کو یہ دکھانے اور بتانے کے لئے تیار نہیں ہے کہ ایم ایس پی کے قانونی حق کی بات کہاں لکھی ہے ۔ ایک ملک، ایک انتخابات کی فکر کرنے والے وزیراعظم جی کو ایک ملک، ایک رویہ بھی نافذ کرنا چاہئے ۔