راجکوٹ(گجرات)۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی اروند ریانی کا ایک ویڈیو جس میں وہ حکومت کی جانب چلائے جانے والے کمیونٹی باروچی خانہ جس کا استعمال غریبوں کے لئے کھانے تیار کرنے کے واسطے کیاجاتا ہے میں تھوک رہے ہیں سوشیل میڈیا پر سی او وی ائی ڈی19کے پیش نظر تیزی کے ساتھ وائیرل ہورہا ہے۔

عوامی ناراضگی کے پیش نظر مذکورہ راج کوٹ کے رکن اسمبلی نے اپنی غلطی کا اعتراف کیامگر اپنی کاروائی کی مدافعت کرتے ہوئے کہاکہ میں نے اپنی پراپرٹی میں تھوکا ہے۔
وائیرل ویڈیومیں ریانی کچن کے اندر تھوکتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں جہاں پر لاک ڈاون کے دوران راجکوٹ میں غریبوں کے لئے کھانا تیار کیاجارہا ہے۔
ان کی اس کاروائی پر ٹوئٹر صارفین کی برہمی واضح نظر آرہی ہے۔