حکومت کی نظر میں ڈیجیٹل میڈیا مسائل کی جڑ

   

نئی دہلی : مرکزی نے سپریم کورٹ میں بیان دیا ہے کہ پرنٹ اور الکٹرانک میڈیا اپنی مستقل ترکیب اور اپنے اقدار کے باعث شاذ و نادر حدود کو پھلانگتے ہیں لیکن ڈیجیٹل میڈیا پوری طرح بے قابو ہے اور اس کو بڑی حد تک قواعد کے تحت لانا ہے ۔ حکومت نے کہاکہ اگر فاضل عدالت کا ماننا ہے کہ اصل دھارے کے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے لئے رہنمایانہ خطوط ترتیب دینا ضروری ہے تو وقت کی ضرورت ہے کہ اس عمل کی شروعات ویب سائیٹ پر مبنی ڈیجیٹل میڈیا سے ہونا چاہئے ۔ سدرشن ٹی وی کے ایک متنازعہ پروگرام سے متعلق معاملے میں مرکز نے حلف نامہ داخل کیا ہے ۔ عدالت نے مسلم فرقہ کو نشانہ بنانے پر سدرشن ٹی وی کا مخصوص پروگرام روک دینے کی ہدایت دی ہے ۔