حکومت کے احتیاطی اقدامات پر سختی سے عمل آوری کی ہدایت

   

سنگاریڈی میں سابق رکن اسمبلی چنتا پربھاکر کے ہاتھوں اشیائے خورد و نوش کی تقسیم

سنگاریڈی 8 ؍مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب مرزا شیخ امجد قائد ٹی آر ایس نے اپنی قیامگاہ واقع سنگاریڈی پر وارڈ نمبر13, ‘ 14 اور34 میں اپنی جانب سے لاک ڈائون و ماہ رمضان المبارک کے پیش نظر بلا تفریق مذہب و ملت غریب و مستحق افراد میں مختلف اشیائے خوردو نوش پر مشتمل 300 سے زائد ’’ راشن وترکاری کٹس ‘‘ کی سابق رکن اسمبلی سنگاریڈی چنتا پر بھاکر کے ہا تھوں تقسیم عمل میں لائی۔اس موقع پر سابق رکن اسمبلی سنگاریڈی چنتا پر بھا کر نے کہا کہ آج شیخ امجد ٹی آرایس قائد کی جانب سے سنگاریڈی بلدیہ کے وارڈ نمبر 13 ‘14 اور 34 میں تقریباً 300 سے زائد غریب و مستحق اور پریشان حال افراد میں راشن کٹس کی تقسیم ایک خو ش آئنداقدام ہے ۔تلنگانہ حکومت کی جانب سے ریاست میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے مثالی اقدا مات کئے جا رہے ہیں۔ عوام الناس کو چا ہیے کہ حکومت کے احتیاطی اقدامات و تدابیر پر سختی سے عمل آوری کریں۔ کورونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کیلئے ڈاکٹر س ‘ پولیس اور بلدی صفائی ورکرس کی خدمات قا بل ستائش ہیں۔ کورونا وائرس کی کوئی دوا نہیں ہے ۔کورونا وبائی مرض کا علاج حکومت کے احتیاطی اقدامات و تدا بیرپر عمل آوری میں مضمر ہے ۔ لہذا عوام اپنے گھروں پر ہی رہنے کو ترجیح دیں ۔بلا کسی وجہ کے باہر نا نکلیں۔سماجی و جسمانی فا صلہ برقرار رکھیںاور ماسک کا استعمال لا زمی طور پر کریں۔ سنگاریڈی ٹائون کے مختلف وارڈس میں مالداروں کی جانب سے راشن اور ترکاری کٹس کی تقسیم عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ غریب و مستحقین اور پریشان حالوں میں راشن کٹس کی تقسیم کے علاوہ مالی امداد وقت کا اہم ترین تقا ضہ ہے۔ شیخ امجد قائد ٹی آرایس اور بی روی قائد ٹی آر ایس نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر مسعود بن عبداللہ بصراوی ‘ سرینواس ریڈی ‘نر سملو‘ لا ونیا پر بھو گوڑ رکن بلدیہ ‘ سدھیر ریڈی رکن بلدیہ اور جالیندھر و دیگر ٹی آر ایس قائدین کے علاوہ عوام الناس کی کثیر تعداد موجود تھے۔