حکومت کے لوگوں کو یکساں حقوق ملنے کے دعوے جھوٹے:محبوبہ مفتی

   

سری نگر۔ پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مرکزی حکومت کے ان دعوؤں کو جھوٹا کہا جن میں کہا جا رہا ہے کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو یکساں حقوق مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا حقیقت یہ ہے کہ ان کے بنیادی حقوق کو بھی بڑے پیمانے پر سلب کیا جا رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کے بجائے تواتر کے ساتھ ان کو تذلیل کرنے کی پالسیاں بنائی جا رہی ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار ہفتہ کے روز اپنے ٹویٹ میں کیا جس میں ان کا کہنا تھاکہ حکومت ہند کے یہ مشکوک دعوے کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو یکساں حقوق مل رہے ہیں، سفید جھوٹ ہے جبکہ سچائی یہ ہے کہ ان کے بنیادی حقوق کو بھی سلب کیا جا رہا ہے ۔