حیدرآباد:گرین چینل کے ذریعہ انسانی اعضا کی منتقلی

   

حیدرآباد4جنوری(یواین آئی) تلنگانہ کی رچہ کنڈہ ٹریفک پولیس کی جانب سے ایک مرتبہ پھرگرین چینل کاانتظام کیاجس کے نتیجہ میں انسانی اعضا کی منتقلی کے ذریعہ ایک شخص کی جان بچانے کو یقینی بنایاجاسکا۔شہرحیدرآبادکے ایل بی نگر کے ایک پرائیویٹ اسپتال سے بیگم پیٹ علاقہ کے دوسرے پرائیویٹ اسپتال کو انسانی اعضا دل اور پھیپھڑے منتقل کئے گئے ۔آج صبح 8بجکرچارمنٹ پر ایمبولنس ایل بی نگر کے اسپتال سے ایمبولنس کے ذریعہ ایمبولنس انسانی اعضا کے ساتھ روانہ ہوئی جو 8بجکر19منٹ پر بیگم پیٹ کے پرائیویٹ اسپتال پہنچی۔رچہ کنڈہ پولیس نے اس ایمبولنس کے لئے سڑکوں کی دیگر ٹریفک کو روکتے ہوئے گرین چینل کا انتظام کروایا جس کے نتیجہ میں اس ایمبولنس نے 17.6کیلومیٹر کا سفر15منٹ میں مکمل کیا۔