حیدرآبادی خاتون کلومیں پیراگلائیڈنگ کے دوران گر کر ہلاک

   

حیدرآباد 12 فروری(یواین آئی) حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون ہماچل پردیش کے کلومیں پیراگلائیڈنگ کے دوران گر کر ہلاک ہوگئی۔ پولیس نے 26 سالہ خاتون کی موت پر پائلٹ کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے کہا کہ پیرا گلائیڈنگ میں موجود پائلٹ، سیاح کی حفاظتی بیلٹ کو صحیح محفوظ کرنے میں ناکام رہا جس کی وجہ سے وہ اونچائی سے گر کر ہلاک ہوگئی ۔ ٹورازم آفیسر سنائینا شرما نے بتایا کہ پائلٹ رجسٹرڈ تھا اور استعمال شدہ آلات کی منظوری دی گئی تھی، اس واقعہ کی وجہ خاتون سیاح کی حفاظت میں لاپرواہی تھی۔