’’حیدرآبادی ستارے‘‘ آج نامور غزل سنگر صابر حبیب سے خصوصی بات چیت

   

سیاست ٹی وی سے ٹیلی کاسٹ کیا جانے والا ہفتہ واری پروگرام ’’حیدرآبادی ستارے‘‘ شہرت یافتہ اداکاروں و فنکاروں کے انٹرویوز کے باعث ان دنوں مقبولیت کی بلندی پر قلیل عرصہ میں کافی مقبول ہوچکا ہے۔ شائقین ہر اتوار پیش ہونے والے اس شو کا بے چینی سے انتظار کرتے ہیں تاکہ سیاست کے ٹی وی کے علاوہ بیرونی ممالک کے ناظرین یوٹیوب یا سیاست فیس بک کے ذریعہ اس پروگرام کا مشاہدہ کرسکیں۔ 15 دسمبر اتوار رات 9 بجکر 30 منٹ کے ایپی سوڈ میں حیدرآباد کے بین الاقوامی شہرت یافتہ غزل گلوکار صابر حبیب کا انٹرویو شامل کیا گیا۔ شو کے اینکر کے بی جانی ڈائرکٹر زاہد فاروقی اور مسٹر عامر علی خان پروڈیوسر سی ای او ہیں دوبارہ یہ پروگرام منگل 11 بجے دن اور جمعرات دوپہر 3 بجے سیاست ٹی وی پر ٹیلی کاسٹ ہوگا۔