ماؤں، نانیوں اور دادیوں کے بنے کھانوں کی یادیں تازہ
بریانی سے لیک تہاری، مصالحہ اور سوکھے کباب بھی دستیاب
حیدرآباد ۔ 24 ستمبر (سیاست نیوز) حیدرآباد اور اس کی تہذیب ساری دنیا میں اپنی ایک منفرد پہچان رکھتے ہیں اور بعض ایسی خصوصیات ہیں جو حیدرآباد کو دنیا کے دوسرے مقامات سے ممتاز بناتے ہیں۔ حیدرآباد کی خصوصیات میں جہاں اس کی محبت و مروت اور انسانیت نوازی نمایاں ہے وہیں حیدرآباد کے پکوان اپنی لذت کے باعث ساری دنیا میں شہرت رکھتے ہیں۔ یہاں کی مختلف ڈشس اور ذائقوں کے بارے میں مشہور ہیکہ حیدرآبادی ڈشس کھانے والے اپنی انگلیاں بھی چاٹ لیتے ہیں۔ اگرچہ موتیوں کے اس شہر کے کونے کونے میں آپ کو یہ ڈشس مل جائیں گی لیکن بعض ڈشس ایسی ہیں جو ہر جگہ دستیاب نہیں ہوتی یا پھر آپ کو آپ کے فون میں موجود ’’فوڈ ایپ‘‘ میں بھی یہ ڈشیس نظر نہیں آئیں گی اور نہ ہی گوگل میاپ اس قسم کے لذیذ ڈشس کو آرڈر کرنے میں آپ کی مدد کرسکتا ہے۔ یہ وہ پکوان ہیں جو آپ کو حیدرآباد کی گلیوں میں ہی مل پائیں گے۔ ماؤں، دادیوں اور دوسری گھریلو خواتین بالخصوص خاندان کی ضعیف العمر خواتین کی ترکیبوں اور ہاتھوں کا کمال یہ کھانے آپ کو اپنی انگلیاں چاٹنے پر مجبور کردیں گے۔ مثلاً شربت محبت، پوٹلی سموسہ، چکے کی بھاجی، کا گوشت، کدو کا دالچہ، گل فردوس اور بے شمار ڈشس آپ کو اپنے بچپن کی یادیں تازہ کرنے کیلئے کافی ہیں۔ دراصل حیدرآبادی لذید ڈشس کی ترکیبیں یا نسخوں کی اس وراثت کو آپ نووٹل ہوٹل حیدرآباد ایرپورٹ کے فوڈ ایکسچینج ریستوان میں پاسکتے ہیں جہاں 10 روزہ فوڈ فیسٹیول جاری ہے جسے ’’حیدرآباد کے گم گشتہ پکوانوں کی بازیافت‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس فوڈ فیسٹیول میں مشہور و معروف خانساماں یا با باورچیوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ واضح رہیکہ یہ فیسٹیول کیٹرنگ سرویس لقمہ کے تعاون و اشتراک سے منعقد کیا گیا ہے جسے خواتین و لڑکیوں کو بااختیار بنانے کیلئے کام کرنے والی تنظیم SAFA کے ارکان نے قائم کیا ہے۔ صرف عشائیہ میں دستیاب 5 کورس میل (ایسا کھانا جس میں پانچ قسم کے لوازمات رکھے جاتے ہیں) سبزی خوروں کیلئے بھی بہتر کھانوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ تہاری، بریانی (کچے گوشت کی بریانی اور ترکاری کی بریانی) کو کھانے کے بڑے حصہ کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ اس فیسٹیول میں مہمانوں کے استقبال کیلئے انتہائی شیریں شیرگلاب پیش کیا جاتا ہے جس کے ساتھ ترلوس کے کیوبس اور خشک میوے پیش کئے جاتے ہیں۔ اگر استٹار ٹرپک پر نظر ڈالیں تو قیمہ لقمی فوری آپ کی توجہ اپنی طرف مبذول کرے گی جبکہ تلاہوا جھینگا، سرکا پیاز (مصالحہ میں تربتر جھینگے) کھانے کے شوقین مرد و خواتین کی سب سے پسندیدہ ڈش بن گئی ہے۔ سبزی خور ہوں یا گوشت خور سب کی پسندیدہ ڈشس میں بگھارے بینگن بھی شامل ہے۔ کھانے میں ان ڈشس کے ساتھ حیدرآبادی طرز کا ڈبل کا میٹھا آپ کی مسرت کو دوباالا کردے گا۔ اگر آپ کھانوں یا ذائقوں کے شوقین ہیں تو پھر نووٹل ہوٹل نے قربانی اور چائے مصالحہ کا کاؤنٹر بھی قائم رکھا ہے جہاں سے آپ اس کو اپنے گھروں کو لے جاسکتے ہیں۔ جنرل منیجر روہن چیریان کے مطابق فوڈ فیسٹیول میں ہر لقحہ پر آپ تعریف کئے بنا نہیں رہیں گے۔ دوسری اہم بات یہ ہیکہ Luqma سے وابستہ خواتین اپنے گھریلو اشیاء جیسے بریانی مصالحہ چائے مصالحہ کٹھا مصالحہ سوکھے کباب پوٹلی مصالحہ وغیرہ بھی فروخت کریں گے۔ یہ فوڈ فیسٹیول 23 ستمبر تا 2 اکٹوبر تک جاری ہے۔