حیدرآباد۔سابق فوجی نے گنیش پنڈال میں کی ہوائی فائرینگ

,

   

حیدرآباد۔جمعرات کی رات دیر گئے حیدرشاہ کوٹی سن سٹی علاقے میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک ریٹائرڈ فوجی نے اپنے لائنس یافتہ ریوالور سے ہوائی فائرینگ کردی تھی

۔شیوم ہائٹس اپارٹمنٹ سے نکالی گئے گنیش جلوس پر ناگا ملیش وار راؤ تھوڑے جذباتی ہوگئی تھے۔

مقامی منتظمین کے ساتھ سابق آرمی جوان کی مبینہ طور پر بحث ہوگئی اور اسی دوران انہوں نے ہوا میں دو مرتبہ فائیرنگ کردی جس کی وجہہ سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی تھی۔

جانکاری ملنے کے ساتھ ہی نرسنگی پولیس موقع پر پہنچی اور ملیشوار راؤ کو تحویل میں لے کر ان کی بندوق بھی ضبط کرلی ہے۔

نارسنگی پولیس نے ایک مقدمہ درج کیااور تحقیقات کی جارہی ہے۔