حیدرآباد کے راجندر نگر میں مسجد محمدیؐاہل حدیث کے احاطہ میں‘ مذکورہ کلاس روموں کو 40بیڈ پر مشتمل کویڈ ائسولیشن سنٹر میں ایک این جی او ’ہلپنگ ہینڈ فاونڈیشن کی مدد کے ساتھ‘ حیدرآباد روٹری کلب اور ایس ای ای ڈی مذکورہ امریکہ تبدیل کردیاہے۔
حیدرآباد۔ شہر کے کویڈ اسپتالوں میں ادوایات کی ضرورت اور میڈیکل آکسیجن‘ بیڈس کی قلت کے مسلئے سے نمٹنے کے لئے‘ ایک حیدرآباد نژاد این جی او آگے ائی اور ایک مسجد کو کویڈ کیر سنٹر میں تبدیل کردیاگیاہے جہاں پر معمولی علامتوں والے مریضوں کا علاج کیاجارہا ہے۔
حیدرآباد کے راجندر نگر میں مسجد محمدیؐاہل حدیث کے احاطہ میں‘ مذکورہ کلاس روموں کو 40بیڈ پر مشتمل کویڈ ائسولیشن سنٹر میں ایک این جی او ’ہلپنگ ہینڈ فاونڈیشن کی مدد کے ساتھ‘ حیدرآباد روٹری کلب اور ایس ای ای ڈی مذکورہ امریکہ تبدیل کردیاہے۔
اے این ائی سے بات کرتے ہوئے فاونڈیشن کے ڈاکٹر محمد عارف نے کہاکہ”اس مسجد میں جس کو کویڈ سنٹر میں تبدیل کردیاگیاہے‘ ہم ایسے مریضوں کو داخل کررہے ہیں جس کو اندر معمولی علامتیں پائی جارہی ہیں۔ ہم انہیں تمام درکار طبی سہولتیں فراہم کررہے ہیں“۔
ڈاکٹر محمد فریداللہ جو این جی او کے حصہ ہیں نے کہاکہ انہوں نے مسجد کو کویڈ ائسولیشن سنٹر میں تبدیک کردیاہے تاکہ معمولی علامتوں والے مریضوں کا بہتر علاج کیاجاسکے‘حالات خراب ہونے کی وجہہ سے کئی مریضوں کو اسپتالوں میں بیڈس نہیں مل رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ چوبیس گھنٹوں آکسیجن کنسنٹریٹرس سنٹر میں دستیاب ہیں اور ڈاکٹر بھی مریضوں کی حالت پر نظر رکھنے کے لئے ڈاکٹرس دستیاب ہیں۔
ڈاکٹر فرید اللہ نے مزید کہاکہ”ڈاکٹر شفیع وہ ہیں جو اس سارے پراجکٹ کی نگرانی کررہے ہیں۔ پچھلے ایک سال میں انہوں نے 5000کویڈ مریضوں کا علاج کیاہے“۔
انہوں نے مزید کہاکہ مانگ میں مزید اضافہ کے پیش نظر ہم 65تک بیڈس کی تعداد میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ذکر کیاکہ”مذہبی عقائد سے بالاتر اگر کسی بھی فرد کو جانچ میں منفی پایاجاتا ہے تو ہم یہاں پراس کے لئے موجود ہیں“۔
انہوں نے یہ بھی کہاکہ اگرکسی مریض کی حالت تشویش ناک ہوجاتی ہے تو پھر اس مریض کو فوری ہم کویڈ اسپتال جیسے گاندھی اسپتال اور تلنگانہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس اور ریسرچ(ٹی ائی ایم ایس) یہاں حیدرآباد روانہ کردیتے ہیں۔
اے این ائی سے بات کرتے ہوئے دانیال جس کی والدہ کوجانچ میں مثبت پائے جانے ک بعد یہاں سنٹر پر لاکر شریک کیاگیاہے نے کہاکہ مرکز میں فراہم کی جانے والی سہولتیں بشمول ادوایات او رآکسیجن مفت میں فراہم کیاجارہا ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ مریضوں کو دن میں تین مرتبہ کھانا بلامعاوضہ فراہم کیاجارہا ہے۔