حیدرآباد۔چار سالہ معصوم نے نہرو زو کے چار پرندوں کو گود لیا۔

,

   

ان لائن ادائیگی نظام کے ذریعہ معصوم کے والد نے رقم ادا کی ہے
حیدرآباد۔ ایک چار سال کی معصوم لڑکی جس کا تعلق حیدرآباد سے ہے نہرو زولوجیکل پارک کے پانچ پرندوں کو ہفتہ کے روز تین ماہ کے لئے گود لیاہے۔

یکاشا پیڈی ریلا کے والد نے کہاکہ آج زوپارک گھومنے کے دوران ان کی بیٹی کو پرندے کافی پسند ائے۔

نہرو زولوجیکل پارک حیدرآباد نے اپنے ایک پریس نوٹ میں کہاکہ ”بے بی ڈی یکاشاپیڈی ریلا جس کی عمر چار سال کی ہے نے حیدرآباد نہرو زولوجیکل پارک کے پانچ پرندوں کو تین ماہ کے لئے گود لیاہے۔

اپنے والدین کے ساتھ زو آمد کے موقع پر اس لڑکی نے پرندوں میں اپنی کافی دلچسپی دیکھائی اور پانچ پرندوں کو گودلینے کا ارادہ ظاہر کیا اور ان کے والد نے ان لائن ادائیگی نظام کے ذریعہ اس کی رقم بھی ادا کی ہے“۔

کیوریٹر نہرزولوجیکل پارک این شتیجا نے کہاکہ یکاشا اور ان کے والدین نے زو پارک کے پرندوں کو گود لینے میں دلچسپی ظاہر کی ہے