حیدرآباد۔شاستری پورم کے ایم ائی ایم کارپوریٹر مصباح الدین نے پرانے شہر کے ایک نوجوان کی پیٹائی کردی۔ ممتا اسپتال کے باہر یہ واقعہ پیش آیاتھا۔
واقعہ کی تفصیلات کے بموجب ایک عورت اپنے بیٹے کے ساتھ اسپتال گئی تاکہ پوتری کی ڈیلیوری کے تاریخ لے سکے
نرس نے عورت کے ساتھ بدسلوکی کی
اسپتال میں ایک نرس نے مبینہ طور پر عورت کے ساتھ بدسلوکی کی اور اس سے اسپتال سے باہر نکل جانے کا استفسار کیاتھا۔
مذکورہ عورت نے معاملہ ڈاکٹر انوراللہ سے رجوع کیاتھا۔
اس کی شکایت کے فوری بعد ایک واچ نشہ کی حالت میں عورت کے پاس اس کو پکڑنے کی منشاء سے آیاتھا۔ اس نے عورت کو دھکا بھی دیاہے۔
اس واقعہ کے بعد ہی مذکورہ عورت کے بیٹے نے ردعمل میں واچ مین کو دھکادیاہے
ایم ائی ایم کارپوریٹر نے نوجوان کی پیٹائی کی
جھڑپ کو مشاہدہ کرنے کے بعد وہ کارپوریٹر اور ا س کے ساتھ کار سے نیچے ائے اور اس نوجوان کی پیٹائی شروع کردی۔
مارپیٹ کے بعد اس نوجوان نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ اس کو چھ ٹانکے لگے۔
اس حملے میں عورت بھی بری طرح زخمی ہوگئی ہے