حیدرآباد25 /ستمبر (یو این آئی) حیدرآباد آر ٹی اے کو فینسی نمبروں کے ہراج سے بھاری آمدنی ہوئی ۔ حکام نے بتایا کہ خیریت آباد آر ٹی اے آفس میں گذشتہ روز فینسی نمبروں کے ہراج سے 32,10, 135 روپئے کی آمدنی ہوئی۔اس بار ہراج میں 9999 نمبر کی زیادہ قیمت ملی۔ ٹی ایس ایکس 9999نمبر کیلئے 13.50 لاکھ روپے کی بولی دی گئی ۔ ٹی ایس 9 ایف وائی 0006نمبرکیلئے 7.25 لاکھ روپئے کی بولی دی گئی۔مارلن انفرو نے اس کی بولی دی۔ٹی ایس 09FY 0006نمبرپلیٹ پر 1.60لاکھ روپئے کی بولی دے کر ایس ایس کنسٹرکشن نے یہ نمبر حاصل کیا۔ٹی ایس 09 FY 0007نمبر کو 1,37,789 روپئے میں میناکشی انفراسٹرکچر نے حاصل کیا۔ٹی ایس 09 FY 09 FY 0023نمبرگوتم کمار نے 1,10,116 روپئے میں حاصل کیا۔