حیدرآباد : اب شہر کی سڑکوں پر برقی سے چلنے والی بسیں دوڑیں گی ۔

,

   

حیدرآباد: شہر حیدرآباد روز بروز ترقی کی شاہراہ گامزن ہے ۔ کبھی محکمہ پولیس کی جانب سے ٹاور نصب کیا جانا ، میٹرو ریل وغیرہ ۔ اور اب شہر میں ایک اور ترقی ہورہی ہے ۔ ٹی ایس آر ٹی سی محکمہ کی جانب سے نئے بسیں نکالی جارہی ہے ۔

محکمہ آر ٹی سی کی جانب سے برقی سے چلنے والی بسوں کو متعارف کروارہا ہے۔ اور پچھلے سال ستمبر میں سکریٹیریٹ میں برقی سے چلنے والی بسوں کو ہری جھنڈی دکھا ئی گئی تھی لیکن عوام کیلئے دستیاب نہیں تھی ۔ اور اب یہ بسیں عوام کی خدمت کیلئے تیار ہوگئی ہیں ۔تمام ضروری سرکاری کارروائی مکمل ہوچکی ہے۔ حکومت کی جانب سے معاملہ میں اجازت ملنے کی دیر ہے ۔ ایسا سمجھا جارہا ہے کہ سرکاری انتظامیہ بہت جلد اس کیلئے ہری جھنڈی دکھائے گی ۔

واضح رہے کہ ۱۰۰ ؍ بسوں میں سے ۴۰؍ بسیں سکندرآباد او رمیاں پور ڈپو کے تحت چلائی جارہی ہیں ۔ یہ بسیں شہر کے مختلف علاقوں میں سفر کررہی ہیں جن میں رجیو گاندھی انٹر نیشنل ایئر پورٹ بھی شامل ہے ۔