حیدرآباد: ایک اورآر ٹی سی ڈرائیور کی موت

,

   

حیدرآباد: میاں پور ڈپو 1سے تعلق رکھنے والے ایک ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑنے کے سبب موت واقع ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق ایروکالا لکشمیا کی حیثیت سے متوفی کی شناخت ہوئی ہے۔ وہ ضلع نلگنڈہ کے مرری گوڑہ کا متوطن بتایا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس کی موت نوکری چلے جانے کے خوف سے ہوئی ہے۔ اس سے قبل بھی نوکری کے خطرہ کے سبب تین آر ٹی سی ملازمین کی موت واقع ہوئی ہے۔ ڈی کومریاہ 57سالہ ڈرائیور کی بھی دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے موت ہوئی تھی۔

اس کے بعد خلیل میاں نامی ایک ملازم کی بھی موت ہوئی تھی۔ اب یہ تیسرا معاملہ ہے جو دل کا دورہ پڑنے کے سبب موت ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ آ رٹی سی ملازمین نے 5اکٹوبر سے غیر معینہ ہڑتال پر ہیں۔ وزیر اعلی تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے ملازمین کو ہڑتال ختم کر کے اپنی خدمات سے رجوع ہونے کا حکم دیا ورنہ ان کی نوکریاں ضائع ہوجائے گی۔ جس پر آر ٹی سی ملازمین بعض ملازمین پر دل کا دورہ پڑگیا او رموت واقع ہوگئی۔