حیدرآباد جیل میں قیدیوں کیلئے ریڈیو سہولت کا آغاز

   

حیدرآباد 12 مارچ ( پی ٹی آئی ) چنچلگوڑہ جیل کے قیدی اب فلمی گیت سن سکتے ہیں اورخود اپنے پروگرام بھی منعقد کرسکتے ہیں کیونکہ حکام نے انٹرنل ایف ایم ریڈیو کی سہولت شروع کی ہے ۔ ریاست میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی سہولت ہے ۔ تلنگانہ کے ڈائرکٹر جنرل محابس وی کے سنگھ نے کہا کہ اس سہولت کا مقصد قیدیوں کی اختراعی صلاحیتوں کو ابھارنا اور انہیں بازآبادکاری کی سہولت فراہم کرنا ہے ۔ اب قیدی فلمی گیت ‘ تفریحی پروگرام سن سکتے ہیں اور اچھے اخلاق کے تعلق سے نصیحتیں بھی سن سکتے ہیں۔ بازآبادکاری پروگرام کے تحت جیل وانی یا جیل ریڈیو سرویس کا آعاز کیا گیا ہے ۔ یہ ریاست میں اپنی نوعیت کی پہلی سہولت ہوگی جو 10 مارچ سے شروع ہوئی ہے ۔ قیدی اس سہولت سے فائدہ ہوسکتا ہے ۔