حیدرآباد: رمضان کے پیش نظر چنچل گوڑہ جیل میں قیدیوں کے لئے خصوصی مراعات، چھ سو قیدی روزے دار

,

   

حیدرآباد: تلنگانہ محکمہ جیل نے جیلو ں میں محروس قیدیوں کو رمضان المبارک کے پیش نظر خصوصی انتظامات کئے ہیں۔ شہر کی سنٹرل جیل چنچل گوڑہ، چرلہ پلی جیل، خواتین کی خصوصی جیل چنچل گوڑہ میں تقریبا چھ قیدی روزہ رکھ رہے ہیں۔ چنچل گوڑہ جیل کے سپرینڈنٹ ارجن راؤ نے بتایا کہ چنچل گوڑہ جیل میں سب سے زیادہ قیدی محروس ہیں۔ روزہ رکھنے والے قیدیوں کو صبح چار بجے کھانا مہیا کردیا جارہا ہے۔کھانے کو رات میں ہی تیار کرلیا جارہا ہے۔

اور ایک کنٹینر میں رکھا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیدیوں کو جیل میں مذہبی کتابیں پڑھنے کی اجاز ت دی گئی ہے۔ جیل میں ایک کتب خانہ ہے جہاں مختلف کتابیں موجود ہیں۔ سپرینڈنٹ جیل ارجن راؤ نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل آف پریشن وی کے سنگھ کی ہدایت کے بعد چنچل گوڑہ جیل میں دو تنظیموں کی جانب سے ترکاری اور میوے مہیا کئے جارہے ہیں۔