حیدرآباد: ستیہ نارائنہ آئی پی ایس کی دوبارہ ڈی سی پی ساؤتھ زون کے عہدہ پر واپسی

,

   

حیدرآباد: وی ستیہ نارائنہ آئی پی ایس پولیس کمشنر راما گنڈم کو شہرکے ساؤتھ زون علاقہ کے حساس علاقوں میں مکمل ایڈیشنل چارج (ایف اے سی) دیدیا گیا ہے۔ ان سے قبل جوائنٹ کمشنر آف پولیس اویناش موہنتی آئی پی ایس کے پاس یہ چارج تھا۔

سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاجوں اورمظاہروں کو دیکھتے ہوئے محکمہ پولیس کے اعلی عہدیداروں نے فیصلہ کیا کہ ستیہ نارائنہ آئی پی ایس کو واپس ساؤتھ زون کے ڈی سی پی کے عہدہ پر فائز کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ستیہ نارائن نے پچھلے تین سال تک ساؤتھ زون میں ڈی سی پی کے عہدہ پر فائز تھے۔ ان کے دور لاء اینڈ آرڈر صورتحال بہتر تھی۔ ا س کے بعد انہیں راما گنڈم پولیس کمشنر کا عہدہ فائز کیاگیا تھا۔

اس کے بعد انہیں مخصوص موقعوں پر شہر کی صورتحال پرقابو پانے کیلئے مدعو کیا جاتا تھا جن میں محرم، رام نومی، گنیش وغیرہ شامل ہیں۔ لیکن اب وہ پوری اتھاریٹی کیساتھ ساؤتھ زون ڈی سی پی مقرر ہوچکے ہیں۔