حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی طلبہ کے درمیان تصادم

   

حیدرآباد 18اپریل (یواین آئی) حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کی طلبہ یونینوں کے درمیان تصادم پیش آیا جس میں بعض طلبا زخمی ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق کل اے بی وی پی نے ایک پروگرام منعقد کیا جس میں کسی مسئلہ پر اے بی وی پی اور ایس ایف آئی تنظیموں کے کارکن ایک دوسرے سے متصادم ہوگئے ۔ ایک دوسرے پر کئے گئے اس حملہ میں بعض طلبا زخمی ہوگئے جن کو اسپتال منتقل کیاگیا۔