حیدرآباد سے پیدل چل کر بنگال پہنچنے والے مہاجر ورکر کی موت

,

   

حیار محمد حیدرآباد میں مستری کاکام کرتے تھے۔
بالسور۔ پولیس کی اطلاعات کے بموجب مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے ایک 60مہاجر مزدور اپنے گھر پہنچنے کے لئے بے چینی کے عالم حیدرآباد سے پیدل چلتے ہوئے جمعہ کے روز اڈیشہ کے ضلع بالسور کے قریب پہنچ کر دم توڑدیاہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام وسائل ختم ہونے کے بعد مذکورہ متوفی حیار محمدجو حیدرآباد می مستری کاکام کرتے تھے‘ اپنے بھانجہ کے ساتھ حیدرآباد اپنے آبائی مقام مغربی بنگال کے پچم پارہ پیدل آرہے تھے۔

کے بھانجے کا حوالہ دیتے ہوئے مذکورہ پولیس نے کہاکہ مارچ سے وہ کنسٹرکشن کمپنی جس میں دونوں کام کرتے تھے لاک ڈاؤن کی وجہہ سے بند ہے اور ان کے پاس پیسے ختم ہوگئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے پانچ دن قبل انہوں نے پیدل چلنا شروع کیا اور وہ جمعرات کی رات سورو پہنچے اور فیصلے کیا کہ قومی شاہراہ16پر دوکان کے قریب وارانڈہ میں رات گذاریں گے۔

تاہم حیار صبح مردہ پائے گئے اور ان کے بھانجہ اے محمد نے پولیس سے رابطہ کیا۔ موقع پر پولیس پہنچی اور حیار کو اسپتال لے کر گئی جہاں پر انہیں مردہ قراردیاگیا۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کردیاگیا