حیدرآباد: شادی خانہ کی لفٹ میں پھنس جانے سے ایک خاتون موت، شادی خانہ کا مالک فرار

,

   

حیدرآباد: شادی خانہ میں چل رہے خوشی کی تقریب اس وقت غم و افسوس میں ڈوب گئی جب اسی شادی خانہ کی لفٹ میں ایک خاتون کی موت ہوگئی۔ راجندرنگر پولیس اسٹیشن حدود میں ایک شادی خانہ میں لفٹ میں پھنسی ایک خاتون کی موت واقع ہوگئی۔ تفصیلات مطابق متاثرہ خاتون کے کے کنونشن ہال میں ایک تقریب میں شرکت کیلئے آئی ہوئی تھیں۔ اور جب وہ لفٹ کے ذریعہ نیچے سے اوپری منزل جارہی تھی اچانک لفٹ خراب ہونے سے کام کرنا بند کردی۔

دم گھٹنے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ خاتون کے رشتہ داروں نے فوری اس کی اطلاع پولیس کودی۔ پولیس موقع واردات پرپہنچ گئی۔ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور کنونشن ہال کے مالک کی تلاش جاری کردی ہے جو اس واقعہ کے بعد فرار ہوگیا تھا۔