حیدرآباد: عظیم تر بلدیہ کی جانب سے دو سو سال قدیم عمارت منہدم کردی گئی۔

,

   

حیدرآباد: عظیم تر بلدیہ حیدرآباد کی جانب سے توسیع سڑک کا کام زور وشور سے جاری ہے۔ آج شاہ علی بنڈہ میں قدیم عمارت کو بلدیہ حیدرآبا دمنہدم کردیا۔ یہ عمارت پستہ ہاؤز کے بازو واقع تھی۔ اس مو قع پر بلدیہ کے عہدیداران بشمول چارمینار زونل کمشنر سرینواس ریڈی کے علاوہ پولیس بھی موجود تھی۔ زونل کمشنر سرینواس ریڈی نے کہا کہ بلدیہ نمبر 20-4-146/123جو دوسوسالہ قدیم عمارت تھی جو نہایت بوسیدہ ہوچکی تھی۔ یہ عمارت جملہ 100مربع گز پر مشتمل تھی۔

عظیم تر بلدیہ حیدرآبا د کی جانب سے 80مربع گز کاانہدام عمل میں لایا گیا۔ جبکہ 20مربع گز حیدرآباد میٹرو ریل لمیٹیڈ کیلئے چھوڑ دیا گیاجو مستقبل میں وہ منہدم کرلے گی۔ مسٹر سرینواس نے مزید کہا کہ عظیم تر بلدیہ کی جانب سے بوسیدہ عمارتوں کے مالکین کو نوٹس روانہ کردی گئی ہے کہ ان عمارتوں کو منہدم کردیا جائے گا۔ لیکن ان کے مکین نے یہ کہہ کر روک دیا کہ ہمیں اس کی ٹھیک مرمت کرلیں گے۔ عظیم تربلدیہ حیدرآباد دانا کشور نے سڑک توسیع میں عوام سے تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔