حیدرآباد: عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر بھاری چالانات کا منصوبہ

,

   

حیدرآباد: بر سر عام سگریٹ پینے والوں کی اب خیر نہیں۔ ان پر بھاری چالانات عائد کئے جائیں گے۔ مجلس عظیم تر بلدیہ حیدرآباد اور سٹی پولیس کی مشترکہ ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔ جو عوام مقامات پر سگریٹ پینے والوں کو پکڑکر ان پر 200روپے کا جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ او ریہ بھی کہا جارہا ہے کہ جن ہوٹلوں اور ریسٹورینٹس انتظامیہ سگریٹ نوشی کی اجازت دے رہے ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

بہت سے ہوٹلس اور ریستوراں میں عام مقامات پر سگریٹ نوشی کے سلسلہ میں منظور کئے جانے والے قوانین کے سلسلہ میں شعور بیدار نوٹس آویزاں کیا جاچکا ہے۔ لیکن اس کے باوجود بھی شہریوں کی جانب سے اس قانون پر عمل آوری نہیں جارہی ہے۔ لیکن اب جی ایچ ایم سی او رپولیس محکمہ نے اس حکم پر سختی سے عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔