حیدرآباد: معشوقہ کا گلا کاٹنے کے بعد عاشق کا اقدام خودکشی

,

   

حیدرآباد: دلسکھ نگر کے علاقہ میں ایک عاشق نے معشوقہ کا گلا کاٹ کر خو دبھی خودکشی کوشش کی۔ دونو ں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں لڑکی کی حالت نہایت تشویش ناک بتائی گئی جبکہ لڑکا بھی دواخانہ میں زیرعلا ج ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ونکیٹیش اور مانسی نے دلسکھ نگر کے علاقہ میں ایک کمرہ حاصل کیا او ر وہاں قیام کیا۔

کچھ دیر بعد چیخ و پکار سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔لاج کے ذمہ داروں نے کمرہ میں جاکر دیکھا تو مانسی شدید زخمی حالت میں پڑی ہوئی تھی جس کا گلا کٹا ہوا تھا جبکہ وینکٹیش ہاتھ پر زخم کر کے خود کو زخمی کرچکا تھا۔ دونوں کی عمریں 22سال بتائی جاتی ہیں۔ دونوں میں محبت چل رہی تھی۔ ذرائع کے مطابق مانسی شادی سے انکار کردی تھی۔

ا ورلڑکی خوشگوار انداز سے علیحدگی اختیار کرنا چاہتی تھی۔ لیکن یہ بات وینکٹیش کو پسند نہ آئی۔اسی دوران ان کے درمیان بحث و تکراد شروع ہوگئی۔ جس کے بعد وینکٹیش نے مانسی پر حملہ کردیا۔ پولیس اس حملہ کو منصوبہ بند حملہ سمجھتی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ وینکٹیش آندھرا پردیش کے نیلور کا ساکن بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔