حیدرآباد میرا پیدائشی مقام: سشمیتا سین

   

سشمیتا سین بھلے ہی کچھ عرصہ سے فلموں سے دور ہیں لیکن وہ اپنے مداحوں سے جڑے رہنے کے لئے ہمیشہ اپنے انسٹا گرام ہینڈل پر کچھ نہ کچھ اپنی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔ حالیہ دنوں انہوں نے گوا میں ہوئی اپنے بھائی کی شادی کی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ ملک کی پہلی مس یونیورس کے طور پر منتخب ہوئیں بالی ووڈ ایکٹریس ماڈل خواتین کی تنظیم ایفلوینگ ایف آئی سی سی آئی کی چیرپرسن محترمہ شلپا داتلا کی دعوت اپنے شوہر روہمان شال کے ساتھ حیدرآباد آئی تھیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حیدرآباد ان کا پیدائشی مقام ہے اس لئے اس سے ان کی کئی یادیں جڑی ہوئی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بچہ کو گود لینا دل سے تعلق رکھتا ہے۔ 1994 میں مس یونیورس منتخب 43 سالہ اداکارہ نے مزید کہا کہ میری پیدائش حیدرآباد کی ہے اور ’’سش‘‘ کے نام سے فلم نگر میں میرا مکان بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے گود لئے دو لڑکیاں اینی اب 20 سال کی ہوگئی ہے اور ایشا 10 سال کی ہے اور گود لینے کا رجحان زندگی میں تبدیلی پیدا کرتا ہے۔