حیدرآباد میٹروریل میں ایک مرتبہ پھر تکنیکی خرابی

   

حیدرآباد6 مئی(یواین آئی) حیدرآباد میٹرو ریل میں ایک مرتبہ پھر تکنیکی خرابی پیداہوگئی۔کل رات خیریت آباد میٹرو اسٹیشن پر تکنیکی مسائل کی نشاندہی عہدیداروں نے کی جس کے بعد مسافرین کے ٹکٹ کی رقم واپس کردی گئی۔ان مسائل سے میاں پورتاایل بی نگرراہداری پرمیٹروخدمات کے متاثر ہونے کی اطلاع ہے ۔