حیدرآباد میں آج سے نمائش میدان کے پاس ٹریفک تحدیدات،کل ہند صنعتی نمائش کے آغاز کے ساتھ ہی ٹریفک پابندیاں نافذ

   

حیدرآباد ۔ 4 جنوری (سیاست نیوز) کل ہند صنعتی نمائش کے آغاز کے پیش نظر حیدرآباد کے پولیس کمشنر سی وی آنند نے جمعہ کو اعلان کیا کہ نمائش گراونڈ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں روزانہ شام 4 بجے سے رات 12 بجے تک ٹریفک پابندیاں نافذ کی جائیں گی۔ یہ پابندیاں 15 فروری تک برقرار رہیں گی۔ پولیس کمشنر نے نمائش دیکھنے کیلئے آنے والوں کو مشورہ دیا کہ وہ آر ٹی سی بسوں اور میٹرو ریل خدمات سے استعمال کریں جو ہفتے کے دن رات 11:30 بجے تک اور اختتام ہفتہ اور تعطیلات پر رات 12 بجے تک دستیاب ہوں گی۔ سیاحوں کو ہدایت دی گئی ہیکہ وہ سڑک پار کرتے وقت محتاط رہیں کیونکہ یہ خطرناک ہو سکتا ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہیکہ وہ ان پابندیوں پر عمل کریں اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ ش