حیدرآباد میں عنقریب اردو ریسرچ سنٹر کا قیام

   

حیدرآباد 23فروری (یواین آئی )شہر حیدرآباد میں عنقریب اردو ریسرچ سنٹر کا قیام عمل میں لایاجائے گا جس میں قدیم مخطوطات کے ساتھ ساتھ کتابیں بھی ہوں گی۔یہ سنٹر جاریہ سال جون میں ریسرچ اسکالرس کیلئے کھول دیاجائے گا۔اس سنٹر کے قیام کیلئے تلنگانہ اردو اکیڈیمی کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔سنٹر کے ساتھ ساتھ کتب خانہ بھی قائم کیاجائے گا جس میں کتابیں رکھنے کیلئے مختلف ذرائع سے مواد حاصل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔اس سنٹر کے قیام کیلئے پرانے شہر حیدرآباد کے علاقہ خلوت میں واقع اردو مسکن کی عمارت کی نشاندہی کی گئی ہے ۔اس سنٹر کے کتب خانہ میں اردو سے متعلق مخطوطات ،قدیم کتابیں اور دیگر مواد رکھا جائے گا۔یہ تمام مواد ایک ہی چھت تلے دستیاب رہے گا جس سے ریسرچ اسکالرس کو فائدہ پہنچنے کی توقع کی جارہی ہے ۔