حیدرآباد ۔ 6 اپریل (سیاست نیوز) حیدرآباد کی منڈیوں میں آم کی آمد میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے آم کی قیمتوں میں بھاری کمی آئی ہے۔ پندرہ دن قبل تک آم جو 350 سے 400 روپے تک فی کیلو فروخت کئے جارہے تھے اب ان کی قیمت 150 سے 200 روپے تک ہوگئی ہے۔ جمعہ کو 566 ٹرکس میں 12,400 کنٹل آم مارکٹ میں آئے۔ سب سے زیادہ آم بینشان آئے ہیں جس کے بعد حمایت، رسالو، کیسری، دسیری اور آپوس آم شامل ہیں۔ آم شہر میں آندھرا پردیش، مہاراشٹرا، کرناٹک اور دیگر مقامات سے آرہے ہیں۔ اس کے علاوہ ریاست تلنگانہ کے مختلف اضلاع سے بھی آموں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ سب سے پہلے باٹا سنگارم اور اس کے بعد پہاڑی شریف، معظم جاہی مارکٹ اور بوئن پلی مارکٹ میں آم کے ٹرک پہنچ رہے ہیں۔ آموں کی مسلسل آمد کے بعد آم کی قیمت 100 روپے تک پہنچ سکتی ہے۔ ش