اروند نے کہاکہ ”چیف منسٹر کے سی آر اور ان کے بیٹے ہندو سماج کو مذاق سمجھتے ہیں اور اس لئے وہ فاروقی کی پیشکش چاہتے ہیں“۔
حیدرآباد۔ تلنگانہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) ایم پی دھرم پوری اروند نے جمعہ کے روز ائی ٹی منسٹر کے ٹی راما راؤ کو کامیڈین کا خیر مقدم کرنے پر متنبہ کیا اور دھمکی دی کہ ان کی پارٹی حیدرآباد میں اسٹانڈ آپ کامیڈین منور فاروقی کو پیشکش کرنے نہیں دے گی۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ”کے ٹی آرکیاتمہارے اندرانسانیت ہے؟وہ منور فاروقی نے دیوی گیتا پر لطیفہ بنایاہے اور اسکے شوز کرناٹک میں ممنوع ہیں۔ اس نے کامیڈی شو کرنے کے لئے اس لڑکے کو تلنگانہ بلایاہے۔
اس کا مطلب یہ ہوا ہے کہ والد او ربیٹا دونوں (چیف منسٹر کے سی آر‘ کے ٹی آر) سمجھتے ہیں کہ ہندو سماج مذاق ہے۔
دیکھتے ہیں وہ یہاں پر اسکوکیسے بلائیں گے“۔
کے ٹی راما راؤنے ڈسمبر18کو ایک بیان میں کہاتھا کہ کامیڈین جیسے منور فاروقی اور کنال کامرا کو حیدرآباد میں مظاہرہ کرنے کے لئے ایک ”کھلا دعوت“ نامہ ہے۔