حیدرآباد میں BHK م2 مکانات کی کافی مانگ ہے ، رپورٹ میں انکشاف

   

حیدرآباد ۔ 30 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد کے لوگ 2 اور 3 بی ایچ کے مکانات کی خریدی کو ترجیح دیتے ہیں ۔ میجک برکس کی پراپ انڈیکس رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ 56 فیصد لوگ 2BHK مکانات تلاش کرتے ہیں اس کے بعد 35 فیصد 3BHK ۔ اس رپورٹ کے مطابق 47 فیصد کنزیومرس حیدرآباد میں رہائشی مکانات کی مارکٹ میں 4000 روپئے فی مربع میٹر سے کم کے مکانات کی تلاش کرتے ہیں ۔ اس کے بعد 4000 تا 6000 روپئے فی مربع فٹ کے رینج میں تلاش کرتے ہیں ۔ جو 37 فیصد ریکارڈ کیا گیا ۔ میاں پور ، گچی باولی اور کوکٹ پلی ٹاپ 3 مائیکرو مارکٹس بنے ہوئے ہیں کیوں کہ یہ جابس کے اہم مقامات سے قریب ہیں اور آوٹر رنگ روڈ بھی قریب ہے اور میٹرو ریل سے مربوط ہیں ۔ آئی ٹی ہبس کے قریب ہونے ، آوٹر رنگ روڈ کے ذریعہ وسیع تر کینکیویٹی ، میٹرو ریل نیٹ ورک کی آسان رسائی کی وجہ حیدرآباد کے شمالی اور مغربی مضافاتی علاقوںمیں رئیل اسٹیٹ کو کافی ترقی حاصل ہوئی ۔ اس طرح گچی باولی ، کوکٹ پلی ، پرگتی نگر ، نظام پیٹ ، میاں پور ، کونڈا پور ، بچو پلی ، اور منی کنڈہ کے علاوہ کوم پلی ، ادی بٹلہ ، تیلا پور اور پٹن چیرو میں رئیل اسٹیٹ کو کافی فروغ حاصل ہورہا ہے ۔۔