حیدرآباد: نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی، باپ گرفتار

,

   

حیدرآباد: ایک 13سالہ نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کرنے پر باپ کو گرفتار کرلیا گیا۔یہ واقعہ حیدرآباد کے رنگاریڈی ضلع کے شاہ آباد منڈل میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم روزانہ کے اجرت پر ایک کارخانہ میں کام کرتا ہے۔ اس نے یہ شرمناک حرکت تب کی جب متاثرہ لڑکی گھر پر تنہا تھی۔ اس تنہائی کا فائدہ اٹھاکر باپ نے اپنی 13سالہ معصوم لڑکی کو اپنی ہوس کا شکار بنایا اور اسے دھمکی دی کہ اگر اس نے یہ بات کسی سے نہ کہیں ورنہ اس کا برا حال کرے گا۔

بعد ازاں لڑکی نے تمام یہ تمام واقعہ اپنی ماں سے کہہ سنایا۔اس کے بعد ماں نے اپنے شوہر کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی۔ گرفتاری کے خوف سے ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ ایک دوسرے واقعہ میں ورنگل میں بھی اس طرح کا ایک واقعہ پیش آیا جہاں ایک باپ نے اپنی بیٹی کی عصمت ریزی کی تھی۔ پولیس نے اسے گرفتار کر کے ا سکے خلاف تعزیرات ہند دفعہ 376کے تحت ایک مقدمہ اور پوسکو کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیا۔