حیدرآباد: وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے رکن اسمبلی کے بیٹے پر پولیس عہدیدار پرحملہ کرنے پر کیس درج

,

   

حیدرآباد: مادھاپور پولیس نے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے جگیاپیٹ رکن اسمبلی سمینینی ادئے بھانو کے لڑکے سمینینی پرساد کے خلاف پولیس پر حملہ کرنے کے جرم میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق پرساد ٹرافک انسپکٹر راجا گوپال سے بونال جلوس کی وجہ سے ٹرافک کے رخ کو موڑدیئے جانے پر بحث وتکرارکررہا تھا۔ بعد ازاں اس نے پولیس عہدیدار پر حملہ کردیا جو ہائی ٹیک سٹی کے پاس اپنی خدمت انجام د ے رہاتھا۔

محکمہ پولیس فوری حرکت میں آتے ہوئے پرساد سمینینی کو حراست میں لے لیا او رایک مقدمہ درج کرلیا۔