حیدرآباد: چندرائن گٹہ میں ایک شخص کا بے رحمانہ قتل، ملزمین مفرور

,

   

حیدرآباد (تلنگانہ): ساؤتھ زون چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن حدود میں ایک شخص جو گمشدہ بتایا گیا تھا قتل کے بعد اس کی نعش تھیلے میں لپیٹ کر ایک مقامی نالہ میں پھینک دی گئی۔ پولیس کے بیان کے بموجب 35سالہ ساجد الدین جو پیشہ سے ڈرائیور ہے 7جون سے لاپتہ تھا۔ پولیس میں تلاش گمشدہ کے تحت 20جون کو شکایت درج کی گئی تھی۔ پولیس کو باوثوق ذرائع سے پتہ چلاہے کہ فلک نما ریلوے اسٹیشن کے پاس ایک نعش پڑی ہوئی ہے۔

پولیس نے پہنچ کر دیکھا۔ اس نعش کے ٹکڑے ٹکڑے کردئے گئے تھے۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر دو افراد کریم اور اس کے ایک ساتھی کوحراست میں لے لیا۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ پرانی مخاصمت کی بنیاد پریہ قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے یہ بھی امکان ظاہر کیا کہ اس قتل میں مزید افراد بھی شامل ہوسکتے ہیں۔ نعش کو پوسٹ کے لئے عثمانیہ دواخانہ منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس انسپکٹر کوٹیشور راؤ نے دفعہ 302او راغواء کے تحت مقدمات درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ مشتبہ افراد مفرور ہیں۔ ملزمین کی گرفتار کیلئے پولیس نے دو اسپیشل ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔