حیدرآباد کو کل سے ہنگامی طور پر ناگرجناساگر سے پانی کا حصول

   

حیدرآباد ۔ 13 اپریل (سیاست نیوز) ناگرجنا ساگر سے شہر حیدرآباد کو 15 اپریل سے ہنگامی طور پر پانی لایا جائے گا۔ واٹر بورڈ نے پٹم گنڈی پر جو کرشنا کے پانی کیلئے ایک آف ٹیک پوائنٹ ہے ایک ایمرجنسی پمپنگ اسٹیشن کیلئے تمام تر انتظامات کئے ہیں۔ واٹر بورڈ کے چیف جنرل منیجر (ای) ٹی دسرتھ ریڈی نے کہا کہ ’’تمام 10 پمپس کی تنصیب 14 اپریل تک مکمل ہوجائے گی اور شہر کیلئے پانی حاصل کرنے کا عمل 15 اپریل سے شروع ہوگا‘‘۔ محکمہ بلدی نظم و نسق اور شہری ترقی نے واٹر بورڈ کو پٹم گنڈی پر ایک بیاریج تعمیر کرنے کی اجازت دی اور 50 کروڑ روپئے منظور کئے۔