نیویارک ۔ 9 نومبر (پریس نوٹ) ہندوستانی نژاد امریکی ارونا ملر امریکہ کے وسط مدتی انتخابات میں میری لینڈ کی لیفٹننٹ گورنر منتخب ہوئی ہیں۔ منگل کو ہوئے انتخابات میں ارونا ملر اور گورنر عہدے کی امیدوار ویس مورے نے 59.3 فیصد ووٹ حاصل کئے اور تاریخ رقم کی۔ حیدرآباد میں پیدا ہوئی 58 سالہ ارونا ملر اس وقت ہندوستان سے امریکہ منتقل ہوئی تھیں جب ان کی عمر صرف 7 سال تھی۔ وہ پہلی ہند نژاد ہیں جو اس عہدہ کیلئے منتخب ہوئی ہیں ۔