حیدرآباد کے بعد اناؤ میں بھی دلدوز واقعہ‘ اجتماعی عصمت دری کی متاثرہ کو زندہ جلایا

,

   

90فیصد جلی متاثرہ لڑکی کی حالت تشویش ناک‘ علاج کے لئے پہلے لکھنو‘ پھر دہلی بھیجا گیا‘ چار ملزمین گرفتار‘ ایک کی خود سپردگی‘ وزیراعلی نے کمشنر اور ائی جی سے بارہ گھنٹے میں جانچ رپورٹ طلب کی‘ سرکاری خرچ پر علاج کرانے کی ہدایت

لکھنو۔ حیدرآباد میں ڈاکٹر کے ساتھ اجتماعی عصمت ریزی اور جلانے کے واقعہ کے بعد بعد جہاں ملک بھر میں اس واردات کے سلسلہ میں دھرنا او رمظاہرہ ہورہا ہے۔

اسی دوران اترپردیش کے ضلع انناؤ میں تھانہ بہارعلاقہ میں شہ زوروں نے عصمت دری کاشکار ہوئی ایک لڑکی پر مٹی کا تیل ڈال کر اس کو زندہ جلانے کی کوشش کی۔

واقعہ کی اطلاع پر موقع پر پہنچی پولیس متاثر ہ کو علاج کے لئے ضلع اسپتال پہنچایا جہا ں اس کی حالات تشویشنا ک ہونے پر لکھنو کے سول اسپتال بھیجا گیا۔

دیر رات میں متاثرہ کو علاج کے لئے دہلی بھیجنے کی تیاری کی جارہی تھی۔ اس واقعہ کے بعد وزیراعلی نے ملزمین کے خلاف سخت کا روائی کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کمشنر لکھنواو رائی جی لکھنو کو موقع کامعائنہ کرنے اور بارہ گھنٹے میں رپورٹ دینے کی ہدایت دی اس کے علاوہ وزیراعلی نے اعلان کیاکہ متاثرہ کا پورا علاج سرکاری خرچ سے کرایاجائے گا۔

بی جے پی رکن اسمبلی کلدیب سنگھ سینگر کے عصمت دری اور متاثرہ کے قتل کی کوشش کے الزام میں جیل جانے کے بعد انناؤ ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔

درالحکومت سے پچاس کیلو میٹر کی دوری پر واقع ضلع انناؤ کے تھانہ بہار کے تحت ہندو نگر علاقے میں رہنے والی متاثرہ گذشتہ سال گاؤں میں رہنے والے شیوم ترویدی نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ عصمت دری کی تھی جس کامقدمہ گذشتہ سال متاثرہ نے ضلع رائے بریلی کے تھانہ لال گنج میں درج کرایاتھا۔

ائی بی ایس کے بھگت نے بتایا کہ معاملہ میں شیو م ترویدی اور اسکے دوساتھی نامزد تھے۔شیو م چند روز قبل ہی ضمانت پر رہا ہوکر جیل سے واپس آیاتھا۔

متاثرہ علی الصبح اپنے وکیل سے ملنے کے لئے رائے بریلی جانے کے لئے نکلی تھی۔ متاثرہ کو بیسوار ریلوے اسٹیشن کے پاس ملزم شیوم ترویدی اور اس کے ساتھیو ں نے بات چیت کے روک لیاتھا۔

پولیس کے مطابق ملزمین میں گرم پردھان ساوتری دیوی کے شوہر شنکر ترویدی بھی شامل تھے۔

بتایا جاتا ہے کہ گرام پردھان یوگی حکومت کے کابینہ وزیر کے رشتہ دار ہیں۔یہ سبھی لڑکی سے مقدمہ واپس لینے کی بات کررہے تھے لیکن متاثرہ نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔

اس پر ملزمین شیو م ترویدی اور اس کے ساتھیو ں نے لڑکی پر مٹی کا تیل ڈال کر اس کو زندہ جلانے کی کوشش کی۔ بتایاجارہا ہے کہ متاثرہ کو ائیرلفٹ کے ذریعہ صفدر جنگ اسپتال لیاگیا ہے۔

انناؤ اجتماعی عصت دری کی متاثر ہ کو جمعرات دیر شام ائیرلفٹ کے ذریعہ لکھنو سے دہلی کے صفدر جنگ اسپتال لیاگیا۔ ائیر پورٹ سے صفدر جنگ اسپتال تک گریڈ کواریڈار بناکر13منٹ میں یہ مسافت طئے کی گئی۔