حیدرآباد کے شاہین نگر میں کئی کالونیاں آج تک پانی میں محصور ہیں، کئی خاندان سڑکوں پر زندگی گزارنے پر مجبور

,

   

حیدرآباد: حیدرآباد کے علاقہ شاہین نگر میں مختلف کالونیوں سے اب تک پانی نہیں گیا ہے، پچھلے 45 دنوں سے عثمان نگر، سیف کالونی 1، سیف کالونی 2 اور احمد نگر میں پانی جمع ہے، یہ کالونیاں بہت متاثر ہوئی ہیں، یہاں بسنے والے لوگ آج بھی بے گھر ہیں، اپنے گھروں کو چھوڑ کر سڑک پر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، حکومت اور عوامی نمائندے اس علاقے کو نظرانداز کر رہے ہیں اسلئے کہ ان علاقوں اقلیتی برادری کی تعداد زیادہ ہے۔

ناظرین آپ کو بتادیں کہ اس علاقہ کی رکن اسمبلی ریاستی وزیر بھی ہیں، اور اس علاقہ کا تین سے چار بار دورہ کر چکی ہے مگر وہ یہاں سے پانی نکالنے میں ناکام ثابت ہو چکی ہے، اسلئے کہ سب جانتے ہیں کہ ٹی آر یس حکومت میں سب کے سب وزیر ربر اسٹیم کی طرح ہیں، اور رکن اسمبلی نے اپنے کام سے یہی ثبوت دیا ہے۔

گزشتہ تین دن قبل یہاں سے پانی کو تین دن قبل اس علاقہ سے متصل تالاب سے کچھ گھنٹوں کےلیے پانی کا نکالا گیا جس کا فائدہ امریکن ٹاؤن شپ کو ہوا، اور وہاں کا پانی نکال دیا گیا، اور ان چار علاقوں میں جہاں اقلیتی برادری بستی ہے ان علاقوں سے پانی نہیں نکالا گیا، حکومتی نمائندے عثمان نگر، سیف کالونی 1، سیف کالونی 2 اور احمد نگر کالونی کے ساتھ سوتیلا سلوک کر رہے ہیں۔

مزید جاننے کےلیے دیکھیں یہ خصوصی رپورٹ۔

YouTube video