حیدرآباد کے معروف غزل گلوکار جناب خان اطہرؔ کا انتقال

   

حیدرآباد : حیدرآباد کے معروف و ممتاز غزل گلوکار جناب امیر محمد خان المعروف (خان اطہرؔ) ولد دوست محمد خان مرحوم ساکن شکر کوٹھا مٹی کا شیر گھانسی بازار کا اتوار /13 ڈسمبر کو صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد چوک مرغاں میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان سید ظہور علی شاہ جمعرات بازار میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو دختران اور ایک فرزند جناب سردار محمد خاں سہیل شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات فون نمبرات 9391019280 /9533936342 سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ مرحوم خان اطہرؔ بچپن ہی سے گانے کا شوق رکھتے تھے ۔ 4 سال کی عمر سے اسٹیج کی دنیا میں قدم رکھا تھا ۔ خان اطہرؔ نے فلمی گانوں کے بعد غزل کی دنیا میں قدم رکھا وہ اپنے استاد محترم عطا اللہ مرحوم سے ریاض لینا شروع کیا اور غزل کے مشہور گلوکار بن گئے اور خان اطہرؔ کے نام سے مشہور ہوئے ۔ خان اطہرؔ نے ملک کے علاوہ بیرونی ممالک میں کئی شوز کئے ۔ انہوں نے مرکزی وزراء و چیف منسٹرس کے روبرو کئی پروگرامس پیش کئے ۔ خان اطہرؔ ہر سال یاد رفیع پروگرام پیش کرتے تھے۔ فاتحہ سیوم منگل بعد نماز عصر مسجد چوک مرغاں میں مقرر ہے ۔