حیدرآباد کے پیرزادی گوڑہ میں حیڈراکی کارروائی، سڑک پر قائم غیر مجازڈھانچوں کو منہدم کردیا

   

حیدرآباد21مئی(یواین آئی) حیدرآباد ڈیزاسٹر ریسپانس اینڈ ایسیٹ پروٹیکشن ایجنسی (حیڈرا) نے میڑچل ضلع کے پیرزادی گوڑہ میونسپل کارپوریشن حدود میں غیر مجازتعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سڑک پر قائم ڈھانچوں کو منہدم کر دیا۔ یہ کارروائی مقامی افرادکی شکایات پر کی گئی جنہوں نے اطلاع دی تھی کہ سروے نمبر 26A میں آراے آر کالونی کی سڑک پر غیر قانونی تعمیرات کی گئی۔ حیڈراکے کمشنر رنگناتھ کی ہدایت پر، سرکل انسپکٹر سائیدولو کی قیادت میں جے سی بی مشینوں کے ذریعہ ان ڈھانچوں کو مکمل طور پر ہٹا دیا گیا۔ ایجنسی نے عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے حیڈراکے پرجاوانی پلیٹ فارم کے ذریعہ موصول ہونے والی درخواستوں پر فوری کارروائی کرتے ہوئے یہ قدم اٹھایا۔