حیدرآباد: 1000 روپے کے تنازعہ پر آٹو ڈرائیور کو چاقو مار کر قتل کردیا گیا۔

,

   

میلاردیو پلی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔ خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

حیدرآباد: 24 اکتوبر جمعہ کی رات وٹے پلی، میلار دیو پلی میں ایک آٹو رکشہ ڈرائیور کو لوگوں کے ایک گروپ نے روپئے کے تنازعہ کی وجہ سے چاقو مار کر ہلاک کردیا۔ 1000

متوفی شیخ افروز میلار دیو پلی تھانے کی حدود میں واقع ادیہ پہاڑ کی درگاہ علاقے میں قیام پذیر تھا۔

جمعہ کی رات رضوان، اجو اور سہیل نے افروز کو 1000 روپے کی ادائیگی کے لیے بلایا اور جھگڑے کے دوران اسے چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا۔

تینوں ملزمان افروز کو قتل کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔ متوفی شادی شدہ تھا اور اس کے دو بچے تھے۔

میلاردیو پلی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔ خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔