حیدرآباد میں ویکسین ٹسٹنگ سرٹیفکشن لیبارٹری قائم کرنے کا مطالبہ

,

   

ریاستی وزیر صنعت کے ٹی آر کا مرکزی وزیر صحت ہر شوردھن کو مکتوب
حیدرآباد :۔ ریاستی وزیر صنعت کے ٹی آر نے مرکزی وزیر صحت ہرشوردھن کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے حیدرآباد کے جی نوم ویالی میں ’ ویکسین ٹسٹنگ سرٹیفکشن لیبارٹری ‘ قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ شہر حیدرآباد ویکسین کی تیاری میں دنیا کے دارالحکومت میں تبدیل ہوگیا ہے ۔ ہر سال 6 بلین ڈوس ویکسین یہاں کی بائیو ٹیک کمپنیاں تیار کررہی ہیں ۔ دنیا میں جتنے بھی ویکسین تیار ہورہے ہیں اس کا ایک تہائی حصہ ویکسین حیدرآباد کے جی نوم ویالی میں تیار ہورہا ہے ۔ اس کی اہمیت و افادیت کا اندازہ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ وزیراعظم نریندر مودی کے بشمول 80 ممالک سفیروں نے جی نوم ویالی کا دورہ کرتے ہوئے کوویڈ 19 ویکسین کی تیاری اور تفصیلات کا جائزہ لیا ہے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ پہلے بھی ایک مرتبہ مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا ۔ ملک بھر میں زیادہ سے زیادہ ویکسین تیار کرنے والی جی نوم ویالی کو ویکسین ٹسٹنگ سرٹیفکشن لیبارٹری قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بدلے ہوئے صورتحال کے پیش نظر ویکسین کی تیاری سے متعلق مزید تیز اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ لہذا حیدرآباد میں ٹسٹنگ کے لیے خصوصی لیبارٹری قائم کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں ویکسین کی تیاری سے متعلق سنٹرل ڈرگ لیبارٹری ہماچل پردیش کے کاسولی میں واقع ہے ۔ ہر بار یہاں تیار ہونے والے ویکسین کو روانہ کر کے ٹسٹنگ کرانے اور سرٹیفکشن حاصل کرنے میں حیدرآباد بائیو ٹیک کمپنیوں کا وقت ضائع ہورہا ہے ۔ اس پر مرکزی حکومت سنجیدگی سے غور کریں ۔ مرکزی حکومت نے جی نوم ویالی کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے یہاں تجربات اور ریسرچ کے کاموں کو فروغ دینے کے لیے انڈین کونسل فار میڈیکل ریسرچ کے زیر اہتمام ملک کا سب سے بڑا نیشنل نیمل ریسورس فیسلیٹی فار بائیو میڈیکل ریسرچ سنٹر کا حیدرآباد میں قیام عمل میں لایا ہے ۔ اس ادارے کے لیے ضرورت کے مطابق اراضی تلنگانہ حکومت نے مفت فراہم کی ہے ۔ اس کے قیام کے لیے حکومت کے تعاون پر اپنے مکتوب کے ذریعہ کے ٹی آر نے روشنی ڈالی ہے ۔ اس ادارے کو دی گئی ذمہ داریوں میں بالخصوص ویکسین ، میڈیکل ڈی وائیز ٹسٹنگ ، سرٹیفیکشن کی بھی ذمہ داری شامل ہے ۔ فی الحال کولکتہ ، ممبئی ، چینائی ، کرنال میں ہی موجود گورنمنٹ میڈیکل اسٹور ڈپو کو حیدرآباد میں قائم کرنے پر زور دیا ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ویکسین تیاری کے ادارے بڑے پیمانے پر یہیں سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ بھاری مقدار میں ویکسین تیار کررہے ہیں ۔ اس سلسلہ میں ڈپو قائم کرنے پر عالمی معیار کی ڈاٹا مانیٹرنگ اینڈ ٹراکنگ سسٹم جیسی سہولتیں فراہم کرتے ہوئے کمپنیاں مستقبل کی حکمت عملی تیار کی ہے جہاں کامیاب ہوں گی وہیں ویکسین تیاری کے شعبہ کو معاون و مددگار ثابت ہوگا ۔ کے ٹی آر نے امید ظاہر کیا مرکزی حکومت دو مطالبات پر مثبت فیصلہ کرے گی ۔۔