حیدر آباد: خالو نے 9سالہ لڑکی کی عصمت ریزی کردی۔

,

   

حیدرآباد: شہر میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ جہاں ایک نابالغ معصوم لڑکی کو اس کے خالہ کے شوہر نے اس کی عصمت ریزی کردی۔ یہ واقعہ راجندرنگر پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم نے لڑکی کے ساتھ 27جون کو اس کے گھر پر اس کی عصمت ریزی کردی۔ اس وقت گھرمیں کوئی نہیں تھے۔ متاثرہ لڑکی نے پیٹ میں درد کی شکایت بیان کی۔ اس کے والدین اسے ڈاکٹر کے پاس لے گئے جہاں اس نے ڈاکٹر سے وہ حادثہ بیان کی۔

لڑکی کے بیان پر راجندرنگر پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس مصروف تحقیقا ت ہے۔