خاتون اور 4بچوں کے قاتل کی پھانسی کی سزا برقرار

   

اسلام آباد۔13 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی سپریم کورٹ نے خاتون اورچاربچوں کے قاتل کو نچلی عدالت کی پھانسی کی سزا کو برقرار رکھی۔قاتل فیصل نے 2009ء میں پشاور میں ڈکیتی کے دوران خاتون، اس کے تین بچوں اور ایک نابالغ نوکرانی کو قتل کردیا تھا۔ اسے پانچ مرتبہ پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔فیصل نے سزا ئے موت کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرکے سزا کو عمر قید کی سزا میں تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی ۔