خاتون خلا بازوں کی خلائی چہل قدمی کا منصوبہ منسوخ

   

واشنگٹن۔26مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ناسا نے جاریہ ماہ یہ منصوبہ بنایا تھا کہ تمام خواتین خلاء بازوں کو خلاء نوردی کیلئے بھیجا جائے گا یعنی انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں چہل قدمی کرنے والی تمام خاتون خلاء باز ہوں گی ۔ تاہم اس منصوبہ کو ایک عجیب و غریب وجہ کی بنیاد پر منسوخ کردیا گیا ۔ یہ بتایا گیا ہے کہ خاتون خلاء بازوں کیلئے مناسب خلائی سوٹس بروقت دستیاب نہیں ہوسکے ۔ 29مارچ کو ناسا کی خاتون خلاء باز اپنی میک کلین اور کرسٹینا کوچ تاریخی خلائی چہل قدمی کرنے والی تھیں جہاں وہ خلائی اسٹیشن کے شمسی علاقہ میں طاقتور لیتھم بیٹریز نصب کرنے والی تھیں ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ 1998میں خلائی اسٹیشن کو جوڑنے کے بعد اب تک 214 خلائی چہل قدمیاں منعقد کی جاچکی ہیں اور ان تمام میں کم و بیش ایک مردخلاء باز ضرور ہوا کرتا ہے ۔